اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع افغانستان کے سفارت خانے میں منگل کی شام افغانستان کی آزادی کی چھیانوے ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ایران کی حکومت اور قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور افغانستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دوست اور بھائی قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے دہشت گردی کو تمام انسانوں کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے اور حالیہ برسوں کے دوران یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی بربریت خاص جغرافیائی حدود کے اندر محدود نہیں ہے۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنےکے لئے تمام حکومتوں خصوصا ان حکومتوں کے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا جو براہ راست اس کا شکار ہیں۔
.......
/169